مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بحرینی حکومت کی طرف سے بحرین کے شیعہ مسلمانوں کے مذہبی پیشوا آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت ختم کرنے کے اقدام کو ظالمانہ اور جابرانہ اقدام قراردیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بحرین کی ظالم و جابر حکومت کی طرف سے بحرین عوام کے پرامن اجتماعات کے خلاف کارروائی اور بحرین کے 60 علماء کو حاضر کرنے کے اقدام کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور اسے انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی قراردیا ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت ختم کرنے کے اقدام کو ظالمانہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ بحرینی حکومت نے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کو اپنا دفاع کرنے کا حق نہیں دیا اور بحرینی حکومت کا یہ اقدام ظالمانہ اور قابل مذمت ہے۔
آپ کا تبصرہ